Uncategorized

کتاب دوستی کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ینگ ویمن رائٹرز فورم نے بک کلب کا افتتاح اور حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی پہلی نشست میں نئی منتخب کابینہ سے اسلام آباد چیپٹر کی کو فاؤنڈر رابعہ بصری نے حلف لیا جس میں نئی کابینہ کے تمام عہدیداران نے عہد کیا کہ فورم کے مقاصد اور قواعد کا احترام کرتے ہوئے دنیا بھر کی خواتین کے حقوق کی حفاظت کے لئے قلم کو طاقت بناتے ہوئے لکھتی رہیں گی ۔ وہ اس پرآشوب دور میں سچ اور صرف سچ لکھیں گی۔دوسری نشست میں بک کلب کا افتتاح کرتے ہوئے فارحہ ارشد کا افسانہ آنکھ پتلی کا تماشہ کو زیرِ بحث لانے سے پہلے عصر ِ حاضر کی سب سے توانا قلم نگار کا تعارف پیش کیا گیا اور ان کے تحریری سفر کا احاطہ کیا گیا۔اپنے بارے میں وہ کہتی ہیں کہافسانہ کیا ہے اس کے لوازمات کیا ہیں یہ میں نے سنجیدہ ادب میں ہی آکر سیکھا ورنہ یہ حال تھا کہ تحریر مختصر ہوگئی تو افسانے کی فہرست میں لگ گئی اور طویل ہوگئی تو ناولٹ کے کھاتے میں اور جو مزید طویل ہوگئی تو مکمل ناول بن گیا۔سنجیدہ ادب کے افسانوں میں گرہن گاتھا، حویلی مہرداد کی ملکہ، اماں ھو مونگھے کاری کرے ماریندا، ڈھائی گز کمبل کا خدا۔ توبہ سے ذرا پہلے، تلووں سے چپکا آخری قدم ، میری ہم رقص ، بول رادھے اب بولتا کیوں نئیں ، بیعت اعتبار اور آنکھ کی پتلی کا تماشا وغیرہ نمایاں ہیں۔

اس کے بعد پیراگراف کی صورت میں ممبرز نے تقسیم کر کے افسانہ پڑھنے والوں میں شامل تھیں ۔تحریم حسن،السا صلاح الدین، آئزہ آصف اور میمونہ صدف بھی شامل تھی۔ پھر اس افسانہ پر مختلف ممبران نے اپنے تبصرے پیش کیے۔پہلا تبصرہ فورم کی جنرل سیکریٹری صفیہ شاہد نے پیش کیا ۔۔ انکے بعد ترتیب سے شبیہہ زہرا، نرگس شاد، حنا خان، طاہرہ غفور، عروج، عاصمہ شاہ نے اپنا تبصرہ و تجزیہ پیش کیا ۔ اسکے علاوہ شہر اقتدار سے دور رہنے والی ممبران صوفیہ کاشف، ثروت نجیب اور ھدیٰ شیخ نے بھی اپنا تجزیہ لکھ بھیج کر اپنی شرکت ممکن بنائی۔

فورم کی صدر فرحین خالد نے افسانہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ افسانہ ظاہر سے زیادہ باطن کو دیکھنے کی طرف آمادہ کرتا ہے کہ عورت کہانی کو پڑھنے اور لکھنے کے انداز کو بدلنا ہوگا تبھی ہم کوئی فکری تبدیلی لا سکتے ہیں. فاؤنڈر رابعہ بصری نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہو ئے تمام حاضرین کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام آباد کے پہلے خواتین بک ریڈنگ کلب کا افتتاح کتاب دوستی کا ثبوتان کا کہنا تھا کہ اب کوئی شاعر یہ نہ کہے گا کہ کتابیں بند الماریوں کے شیشوں سے جھانکتی ہیں اور یہ اعلان بھی کیا کہ ہر دو ماہ بعد کتاب دوستی کی ایک نشست کا انعقاد کیا جائے گا اور ینگ ویمن رائٹرز فورم تمام فہم رکھنے ،لکھنے اور اچھا پڑھنے والی خواتین کو اس سفر میں خوش آمدید کہے گا۔ بشری اقبال ملک ، سلمی علی خان اور سلمی مسعود کا بطور خاص شکریہ ادا کیا گیا جو اس فورم کی بنیاد رکھنے والے ہیں ۔۔

تقریب میں ڈیانے علی نے بطور خاص شرکت کی جو کہ تھنک ٹین کی سی ای او ہیں۔ مشہور نوجوان افسانہ نگار عثمان عالم صاحب، طیب ناسک اور پی ٹی وی کے پروگرام ستون کے اینکر جواد حسنین نے تقریب کو رونق بخشی اور ینگ ویمن رائٹرز فورم کی کاوشوں کو سراہا۔

رپورٹ: شبیہہ زہرا

Read More

موٹیویشنل لیکچر

Uncategorized


مؤرخہ 3 فروری 2018 ینگ ویمن رائٹرز فورم، اسلام آباد چیپٹر کے تحت ایک    کا اہتمام پاکستان سویٹ ہومز میں کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز سہ پہر تین بج کر تیس منٹ پر ہوا . تقریب میں نظامت کے فرائض حنا خان نے سرانجام دیئے ۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا، جسکی سعادت نوثیقہ سید نے حاصل کی ۔ تقریب کے آغاز میں پاکستان ویمن رائٹرز فورم کا تعارف پیش کیا گیا اور ینگ

 ویمن رائٹرز فورم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی ۔

اسلام آباد چیپٹر کی جنرل سیکریٹری فرحین خالد نے موٹیویشنل لیکچر کے انعقاد کی وجوہات بیان کِیں اور واضح کیا کہ ینگ ویمن رائٹرز فورم، اسلام آباد چیپٹر کے سوشل ورک کے لیے کی جانے والی کاوش کی ایک کڑی ہے ۔
تقریب کے پہلے گیسٹ سپیکر محمد عمر کمال، ڈائیریکٹر ہیومن ریسورس، دی ڈائیبیٹیس سینٹر اسلام آباد تھے، جو ٹرینر اور پروفیشنل سپیکر بھی ہیں ۔ انہوں نے زندگی میں خوشیاں حاصل کرنے اور آسانیاں پیدا کرنے کے زریں اصول بتائے کہ کس طرح ہم دوسروں کی خوشیوں کی وجہ بن کر اپنی خوشیاں حاصل کر سکتے ہیں ۔

تقریب کی دوسری گیسٹ سپیکر محترمہ طاہرہ عماد تھیں جن کا تعلق حسن اکیڈیمی سے ہے جو سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے بہت سی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اپنی جدوجہد کی حقیقی کہانی سب کو سنائی اور بتایا کہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے سب سے ذیادہ ضرورت ارادے کی ہے ۔۔۔ کسی بھی چیز کے حصول کے لیے مضبوط ارادے کا ہونا اور پھر عملدر آمد کرنا بے حد ضروری ہے ۔

اس کے بعد سوالات کا سلسلہ شروع ہوا ۔ حاضرینِ محفل نے بہت سے سوالات کیے اور سپیکر صاحبان نے بہت تحمل سے جوابات دیئے ۔ آخر میں پاکستان سویٹ ہومز کی طرف سے ان کے ادارے کی ایک تعارفی ڈاکیومینٹری پیش کی گئی ۔
تقریب کے اختتام پر ینگ ویمن رائٹرز فورم، اسلام آباد چیپٹر کی کو فاؤنڈر رابعہ بصری نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور ینگ ویمن رائٹرز فورم، اسلام آباد چیپٹر کے اغراض و مقاصد مختصراً بیان کئے اورتمام حاضرین کی تشریف آوری پر تشکرانہ کلمات ادا کئے ۔
آخر میں فورم کی ویب سائٹ کی ذمہ داری بطریقِ احسن انجام دینے پر ضامن عباس کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ۔ فورم کی وائس پریذیڈنٹ اسماء شاہ کو شادی کا تحفہ پیش کیا گیا اور یوں ایک پروقار نشست کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچی ۔

رپورٹ: افشین جاوید

Read More

شعری نشست بنام “پروین شاکر

Uncategorized

ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر کے زیر اہتمام پر رونق شعری نشست منعقد ہوئی جسے محترمہ پروین شاکر کی یاد میں منسوب کیا گیا .. شعراء نے اپنے کلام سے محفل میں سماں باندھا .. پروین شاکر کی یاد اور ادب کیلیے انکی لازوال خدمات کو پھر سے تازہ کر دیا۔

حاضرین کی ایک بڑی تعداد نے شعری نشست میں شرکت کی اور شعراء کو بہترین کلام پیش کرنے پر خوب داد بھی دی۔ شعری نشست کی صدارت ممبر نیشنل اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت محترمہ فرحانہ قمر نے کی۔جبکہ محترم احمد فرہاد(آزاد کشمیر)، محترمہ انجیل صحفیہ (کوئٹہ)مہمانانِ خصوصی تھے محترمہ فریحہ نقوی , محترم علی زریون , محترم عاطف سعیدنے بھی نشست میں خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ادبی و علمی پروگرامات یہ واضح کرتے ہیں کہ ہماری زبان ،تہذیب اور فکر ابھی زندہ ہے جو حوصلہ افزاء پہلو ہے ۔وہی قومیں جدید دنیا میں ترقی کرتی ہیں جو اپنی تہذیب کو زندہ رکھتی ہیں۔
مشاعرہ کا انعقاد پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد میں کیا گیا تھا۔

سابق ایم ڈی بیت المال اور پیٹرن ان چیف پاکستان سویٹ ہومز زمرد خان نے مشاعرہ میں خصو صی شرکت کی۔جنہوں نے عظیم شاعرہ پروین شاکر مرحومہ کی ادب کیلیے خدمات کو سراہا اور اس کے ساتھ ہی پاکستان سویٹ ہومز کی اہمیت کو بھی بھی اجاگر کیا۔ زمرد خان کا کہنا تھا کہ 2009ء میں پاکستان سویٹ ہوم کی بنیاد رکھی گئی اور اب یہ ایشیاء کا سب سے بڑا سویٹ ہوم بن چکا ہے جہاں 4000 بچے اور 100بچیوں کی پرورش ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شعراء ایسے لوگ ہوتے ہیں۔ جو بات ان کےدل و دماغ میں ہوتی ہے وہی بات زبان و قلم پر ہوتی ہے۔نوجوان شعراء کو مخاطب کرتے ہوئے زمرد خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ یتیم و بے سہارا بچوں کے لیے بھی لکھیں تا کہ ان مستحق بچوں کی حو صلہ افزائی ہو ۔ نمائندہ سٹیٹ ویوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ینگ ویمن رائٹر فورم اسلام آباد چیپٹر کی چئیر پرسن رابعہ بصری کا کہنا تھا ینگ ویمن رائٹر فورم ایک ایسی تنظیم ہےجو نوجوان لکھنے والے، بالخصوص خواتین کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے جہاں وہ اپنی تخلیقی صلاحتیوں کو اجاگر کر سکیں اور اپنی فکر کو منظر عام پر لا سکیں۔اس سلسلے میں ینگ ویمن رائٹر فورم نے بہت سی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں اورکامیابیوں کا یہ سلسہ جاری ہے ۔2017 ء میں ہماری تنظیم نے 25 سے زائد ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جن میں نوجوانوں خصو صاً لڑکیوں کو اظہار خیال کا پورا موقع دیا گیا۔یہ سلسلہ 2018ء میں بھی ایسے ہی جاری رہے گا اس فورم کی بنیاد اور کامیابی کا سہرا اسکی روحِ رواں بشرٰی اقبال ملک , سلمٰی علی خان اور سلمٰی اعوان کے سر ہے

.. پروگرام میں شریک دیگر شعراء میں رضوانہ نور، ماریہ , حرا نذیر (پشاور) ،نرگس،نورین،حنا خان،اسماءشاہ،سائرہ اقبال، رخسانہ سحر , خنسہ , انوار کاظم ،علینہ بخاری، فقیر سائیں، علی قریشی،نسیم سحر،سعید سادھو، رخسانہ،ذیشان نقوی، سرمد سروش, راز احتشام،تیمور ذوالفقار , منیر فیاض , فقیہہ حیدر, ذاکر رحمٰن وغیرہ شامل تھے جنہوں نے اپنی شاعری سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ مہمانانِ خصوصی اور مہمانانِ اعزاز نے آخر میں اپنے کلام سے نوازا .
پروگرام کے آخر میں شعراء کو ینگ ویمن رائٹر فورم اسلام آباد چیپٹرکی طرف سے تعریفی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔ سوز و سخن سے بھرپور یہ شعری نشست کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچی ۔

Read More

Islamabad chapter Event 11

Uncategorized

Event Date: 7th Nov, 2017

ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد کی روحِ رواں اور بانی محترمہ بشریٰ اقبال ملک کے اعزاز میں ایک نشست کا اہتمام

مورخہ ۷ نومبر ۲۰۱۷ بوقت چھے بجے، عالمی ادبی فورم کے زیرِ اہتمام، راولپنڈی آرٹس کونسل میں ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد کی روحِ رواں اور بانی محترمہ بشریٰ اقبال ملک کے اعزاز میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا ـــ

اس نشست کی صدرات نامور شاعر جناب نسیمِ سحر نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی میں محترم ضیا الدین نعیم اور کرنل مقبول حسین شامل تھے ــ 

نسشت کا باقاعدہ آغاز تلاوت ِ قرآنِ مجید فرقانِ حمید سے ہوا، جسکی سعادت ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر کی ممبر آبرو نبیلہ اقبال نے حاصل کی اور حضور صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ہدیہ ِ تبریک بھی پیش کیا ـــ

اس نشست میں ینگ ویمن رائٹرز فورم اسلام آباد چیپٹر کی کوفاؤنڈر محترمہ رابعہ بصری کیساتھ ساتھ فورم کی ممبران شفاء سجاد، نوشین قمر اور معافیہ شیخ نے بھی اپنا کلام سنایا اور داد سمیٹی ـــ

نشست کے اختتام پر محترمہ بشریٰ اقبال ملک نے محفل میں موجود لوگوں کو فورم کے اغراض و مقاصدسے آگاہ کیا اور اپنا کلام سنا کر داد سمیٹی ـــ

رپورٹ : اسماء شاہ

Read More

Islamabad Chapter Event 10

Uncategorized

Event Date: 7th Nov, 2017

 The Ranchers ـینگ ویمن رائٹرز فورم ، اسلام آباد چیپٹر کی کابینہ میٹنگ مورخہ سات نومبر ۲۰۱۷ بروز منگل، بوقت شام پانچ بجےریستوران میں منعقد ہوئی 

میٹنگ میں درج ذیل ممبران نے شرکت کی ـــ

رابعہ بصری
نوثیقہ سید
معافیہ شیخ
سدرہ شیخ
فرحین خالد
نوشین قمر
صفیہ شاہد
حنا خان
آبرؤِ نبیلہ اقبال
شاداب خان
شفاء سجاد
نیل زہرا
اسماء شاہ

میٹنگ کا بنیادی مقصد، فورم کے ممبرز کا فورم کی بیرون مُلک مقیم بانی اور روحِ رواں محترمہ بشریٰ اقبال ملک سے ملاقات اور فورم کے مقاصد اور اصول و ضوابط پر بات کرنا تھا سو فورم کے اغراض و مقاصد زیرِ گفتگو آئے اور اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا کہ فورم اس ملک کے نئے لکھنے والوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا جہاں لکھاری اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کھل کر سامنے آنے کا موقع دے سکے اور اس کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھار بخشا جا سکے ۔

میٹنگ میں درج ذیل امور کو زیرِ بحث لایا گیا ـــ

۱ـــ فورم کے ہر ممبر کی اولین اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر جگہ، ہر تنظیم اور ہر پلیٹ فارم پر فورم کی نمائندگی کرے اور فورم کے فروغ اور ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے ــ

۲ـــ فورم کی ممبران کی تخلیقات کی اشاعت کے وقت فورم کا ذکر ہونا ضروری ہے، یہ شرط کچھ استثنائی صورتوں میں ختم ہو سکتی ہے ـــ

۳ ــ میٹنگ کے اختتام پر کچھ ممبران نے اپنا کلام سنایا اور داد وصول کی ـــ

رپورٹ : اسماء شاہ

Read More

Islamabad Chapter 9th Event

Uncategorized

Event Date: 12th Aug, 2017

“ویژن ٹیلی ویژن”  نے یومِ آزادی کے حوالے سے ایک سپیشل پروگرام کے لئے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد میں مدعو کیا

مورخہ بارہ اگست دو ہزار سترہ کو ینگ  ویمن رائٹرز فورم ، اسلام آباد چیپڑ کو “ویژن ٹیلی ویژن”  نے یومِ آزادی کے حوالے سے ایک سپیشل پروگرام کے لئے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد میں مدعو کیا ۔ ینگ  ویمن رائٹرز فورم، اسلام آباد چیپڑ کی نمائندگی اسلام آباد چیپٹر کی کوفاوُنڈر اور پریذیڈنٹ رابعہ بصری نے کِی ۔ فورم کی دو مذید ممبرز صدف سدوزئی اور نازش سید بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔ تقریب کے دیگر شرکاء میں پرتگال کے پاکستان میں متعین صفیر اور پارلیمینٹیرین فرحانہ قمر نے بطور ِ خاص شِرکت کِی ۔

پینل ڈسکشن میں کو فاوُنڈر اور پریذیڈنٹ رابعہ بصری نے فورم کے اغراض و مقاصِد بیان کرتے ہوئے فورم کی بانی بشرٰی ملک کا بطور خاص ذِکر کیا جِن کے ویژن نے خواتین کے لئے یہ پلیٹ فارم مہیا کیا ۔ فورم کی طرف سے پوری قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد اور اتحاد ویکجہتی کا پیغام دِیا اور بہترین انداز میں سوالات کے جوابات دئیے گئے ۔

اِس خوبصورت تقرِیب کے اختتام  پر کیک کاٹا گیا ۔ آخر میں پاکستان سویٹ ہوم کے تمام بچوں نے مِل کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور یہ  پروقار تقریب اختتام پزیر  ہوئی ۔

Read More

Islamabad Chapter 8th Event

Uncategorized

Presence at “Aurat Teri Kahani”

YWWF Islamabad chapter made presence at “Aurat Teri Kahani” event in Academy of Letters to appreciate Ms. Nageena Asif’s book.

The event had esteemed guests including Ms. Kishwar Naheed, Dr. Samina Amin, and Mr. Iftikhar Arif.

President YWWF Ms. Rabia Basri, along with Ms. Asma Shah, Ms. Mafiya Sheikh and Ms. Nausheen Yusafzai appreciated the effort of Ms. Nageena a lot and Ms. Asma put forward her critique along other esteemed guests about the book to audience. The event is another huge step towards giving writers an opportunity to talk about their books in public and to mainstream literature in Pakistan.

Read More

Islamabad Chapter 7th Event

Uncategorized

Event Date: 18th Mar, 2017

A meeting with renowned publisher Mr. Arshad Malik

Young Women Writers’ Forum Islamabad Chapter’s cabinet had a meeting with renowned publisher Mr. Arshad Malik regarding the first publication of YWWF’s collection of poetry and prose.

As YWWF is a non-profit organization aiming to promote the young and emerging women writers of Pakistan, YWWF always aims to promote the talented women writers from all over the Pakistan. At this stage, there are thousands of young and aspiring writers who are the members of the online community of the Forum from all around Pakistan, some of them have already published their first books with the guidance of Forum, but still a lot of these women writers are struggling to get acknowledgment and recognition in the literary circles of Pakistan, as YWWF aims to serve these writers, Forum has planned to print a collection of the writings of these talented women writers, comprising of prose and poetry in both English and Urdu.

The agenda of the meeting with Mr. Arshad Malik was to seek guidance regarding this project. Young Women Writers’ Forum is thankful to Mr. Malik on his support and guidance. He assured to guide the struggling writers at every stage of their writing career and with his support YWWF is hopeful to achieve milestones.

Read More
  • 1
  • 2