مؤرخہ 3 فروری 2018 ینگ ویمن رائٹرز فورم، اسلام آباد چیپٹر کے تحت ایک    کا اہتمام پاکستان سویٹ ہومز میں کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز سہ پہر تین بج کر تیس منٹ پر ہوا . تقریب میں نظامت کے فرائض حنا خان نے سرانجام دیئے ۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا، جسکی سعادت نوثیقہ سید نے حاصل کی ۔ تقریب کے آغاز میں پاکستان ویمن رائٹرز فورم کا تعارف پیش کیا گیا اور ینگ

 ویمن رائٹرز فورم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی ۔

اسلام آباد چیپٹر کی جنرل سیکریٹری فرحین خالد نے موٹیویشنل لیکچر کے انعقاد کی وجوہات بیان کِیں اور واضح کیا کہ ینگ ویمن رائٹرز فورم، اسلام آباد چیپٹر کے سوشل ورک کے لیے کی جانے والی کاوش کی ایک کڑی ہے ۔
تقریب کے پہلے گیسٹ سپیکر محمد عمر کمال، ڈائیریکٹر ہیومن ریسورس، دی ڈائیبیٹیس سینٹر اسلام آباد تھے، جو ٹرینر اور پروفیشنل سپیکر بھی ہیں ۔ انہوں نے زندگی میں خوشیاں حاصل کرنے اور آسانیاں پیدا کرنے کے زریں اصول بتائے کہ کس طرح ہم دوسروں کی خوشیوں کی وجہ بن کر اپنی خوشیاں حاصل کر سکتے ہیں ۔

تقریب کی دوسری گیسٹ سپیکر محترمہ طاہرہ عماد تھیں جن کا تعلق حسن اکیڈیمی سے ہے جو سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے بہت سی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اپنی جدوجہد کی حقیقی کہانی سب کو سنائی اور بتایا کہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے سب سے ذیادہ ضرورت ارادے کی ہے ۔۔۔ کسی بھی چیز کے حصول کے لیے مضبوط ارادے کا ہونا اور پھر عملدر آمد کرنا بے حد ضروری ہے ۔

اس کے بعد سوالات کا سلسلہ شروع ہوا ۔ حاضرینِ محفل نے بہت سے سوالات کیے اور سپیکر صاحبان نے بہت تحمل سے جوابات دیئے ۔ آخر میں پاکستان سویٹ ہومز کی طرف سے ان کے ادارے کی ایک تعارفی ڈاکیومینٹری پیش کی گئی ۔
تقریب کے اختتام پر ینگ ویمن رائٹرز فورم، اسلام آباد چیپٹر کی کو فاؤنڈر رابعہ بصری نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور ینگ ویمن رائٹرز فورم، اسلام آباد چیپٹر کے اغراض و مقاصد مختصراً بیان کئے اورتمام حاضرین کی تشریف آوری پر تشکرانہ کلمات ادا کئے ۔
آخر میں فورم کی ویب سائٹ کی ذمہ داری بطریقِ احسن انجام دینے پر ضامن عباس کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ۔ فورم کی وائس پریذیڈنٹ اسماء شاہ کو شادی کا تحفہ پیش کیا گیا اور یوں ایک پروقار نشست کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچی ۔

رپورٹ: افشین جاوید